اتوار 25 جنوری 2026 - 05:27
پاکستان؛ تکریمِ شہداء کانفرنس کا انعقاد/رہبرِ معظم سے تجدید عہد: رہبرِ معظم پوری دنیا کے غیرت مند مسلمانوں کے محبوب رہبر اور رہنما ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیرِ اہتمام لیموں خان لاشاری میں عظیم الشان تکریمِ شہداء کانفرنس منعقد ہوئی؛ کانفرنس کے بعد رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیرِ اہتمام لیموں خان لاشاری میں عظیم الشان تکریمِ شہداء کانفرنس منعقد ہوئی؛ کانفرنس کے بعد رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ازل سے حق و باطل کے درمیان معرکہ جاری ہے۔ اللہ کی جماعت (حزب الله) کے مقابل ہمیشہ شیطان کی جماعت (حزب الشیطان) فتنہ و فساد برپا کرنے کے لیے سرگرم رہی ہے، مگر اللہ کی جماعت اگرچہ تعداد میں کم ہوتی ہے، اس کے باوجود جرات، بہادری، ایثار اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر ہر دور میں باطل طاقتوں کا مقابلہ کرتی رہی ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حق و باطل کی اس جنگ میں ہم نہ غیر جانبدار ہیں اور نہ تماشائی، بلکہ ہم حق اور حق والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انقلابِ اسلامی ایران اور قائد انقلاب رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای پوری دنیا کے غیرت مند مسلمانوں کے محبوب رہبر اور رہنما ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل، جو پوری دنیا میں ظلم، دہشت گردی اور لاقانونیت کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں، رہبرِ معظم کی عظیم شخصیت سے خوفزدہ ہیں، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ امریکی و صہیونی استکباری منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ امتِ مسلمہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت میں متحد ہو جائے۔ سامراجی میڈیا ایران میں چند سو امریکی و اسرائیلی ایجنٹوں کے مظاہروں کو تو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، مگر رہبرِ معظم کی حمایت میں نکلنے والے لاکھوں، کروڑوں ایرانی عوام کو کوریج دینے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے بدترین مجرم ہیں، جن کے ہاتھ مظلوم فلسطینی عوام کے پاکیزہ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ ایرانی عوام کبھی بھی ان مکار دشمنوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المهند س نے جس جرات و بہادری کے ساتھ امریکہ، اسرائیل، ان کے ایجنٹوں اور داعشی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر اللہ بخش میراللی، آئی ایس او جیکب آباد کے ضلعی صدر اظہار الحسن، جنرل سیکرٹری بلاول علی ڈومکی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور انقلابِ اسلامی و رہبرِ معظم سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha